چترال: لواری پاس روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

چترال (آن لائن) چترال کو ملک کو دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد درہ لواری پاس روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جو گذشتہ چار دنوں سے شدید برفباری کے باعث ٹریفک کیلئے بند تھی۔ ذرائع کے مطابق ٹاپ پر چار فٹ سے زیادہ برف پڑی تھی۔
 جس پر سے برف ہٹانے کیلئے دو دنوں سے دو بلڈوزر لگے ہوئے تھے۔ دریں اثنا چترال کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی بھی بحال کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...