مذہب اور ملک کو نقصان پہنچانے والے گمراہ لوگ ہیں: زرداری

Nov 10, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + این این آئی) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مذہب اور ملک کو نقصان پہنچانے والے گمراہ لوگ ہیں، ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ک سی کو بھی مذہب کا امیج خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ علامہ اقبالؒ کی 136ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کو ہمیشہ ایک دانشور، شاعر اور فلسفی کی حیثیت سے یاد رکھا جائیگا جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور ہمارے مذہب کے پیغام کو درست طریقے سے سمجھا اور بیان کیا۔ آج ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہئے کہ کسی کو بھی مذہب کے نام پر لوگوں پر اپنے خودساختہ نظریات ٹھونسنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم اپنے وطن پاکستان کی حفاظت کریں گے جسے انتہاپسندوں کی جانب سے خطرات لاحق ہیں۔

مزیدخبریں