علامہ اقبالؒ کے مزار کو توسیع دی جائے: تقریب میں متفقہ قرارداد

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) نظریہ پاکستان ٹرسٹ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے زیر اہتمام اشعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 136 ویں یوم ولادت کے موقع پر ہونیوالی تقریب میں علامہ اقبالؒ کے مزار کو توسیع دینے کیلئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید نے پیش کی جسے تمام شرکاء نے متفقہ منظور کیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ علامہ اقبالؒ کے مزار کو توسیع دی جائے تاکہ وہاں پر آنے والے لوگ بیٹھ کر قرآن پاک پڑھ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن