ایران نے گیس کی قیمت دوبارہ طے کرنے کے لئے مذاکرات کی پیشکش کر دی

تہران (نوائے وقت نیوز+ آن لائن) ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران کی جانب سے ایک اور مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایران نے گیس کی قیمت دوبارہ طے کرنے کیلئے مذاکرات کی پیشکش کردی۔ میڈیا رپورٹس میںغیرملکی خبر رساں ادارے کے  حوالے سے  کہا گیا ہے نیشنل ایرانی گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر حامد رضا کا کہنا ہے معاہدے کے تحت گیس کے طے کردہ نرخوں میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں ایران کی جانب سے معاہدہ ترک کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے باعث یہ گیس پائپ لائن منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے کیونکہ پاکستان اس منصوبے کیلئے رقم کا بندوبست نہیں کر پا رہا۔ اسکے علاوہ پاکستان یہ بھی چاہتا ہے ایران گیس کی قیمتوں پر نظرثانی کرکے اسکے نرخ میں کم کرے۔7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے منصوبے سے پاکستان یومیہ 750 ملین مکعب فٹ گیس ایران سے درآمد کرسکتا ہے۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق گیس کے نرخوں میں ردوبدل پر حکومت تہران نے آمادگی ظاہر کردی ہے۔گیس کے بھاری نرخوں کی وجہ سے پاکستان کیلئے یہ منصوبہ نقصان کا باعث بن رہا تھا۔ نرخوں میں کمی کی صورت میں سستی گیس کی ترسیل ممکن ہوسکے گی۔ ہفتہ کو ایرانی گیس کمپنی کے حکام نے کہا گیس کی قیمت کا دوبارہ تعین کرنے کیلئے پاکستان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...