امریکی حکومت اور شہری ڈرون حملوں کی نگرانی کریں گے: سینٹ کمیٹی میں بل منظور

واشنگٹن (رائٹرز) امریکی سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت بیرون ملک جنگجوئوں کیخلاف ہونیوالے ڈرون حملوں پر حکومت اور امریکی شہریوں کی نگرانی بڑھائی جائیگی۔ اس مسودہ بل کی کمیٹی کے بند کمرے کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔ اس مسودے میں امریکی انٹیلی جنس اداروں کو اس بات کا پابند بنانے کی تجویز دی گئی ہے کہ وہ ڈرون حملوں میں ہلاک یا زخمی ہونیوالوں کی تعداد کو منظرعام پر لائیں گے۔ کمیٹی کے مسودہ بل میں اسکی بھی منظوری دی گئی کہ بیرون ملک ڈرون حملوں سے امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے کے خفیہ ایجنسی کے فیصلوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے۔ اس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈیموکریٹ سینیٹر ڈیان ہنسن نے کی اور 2 کے مقابلے میں 13 ووٹوں سے اس بل کی منظوری دی گئی۔ مخالفت کرنیوالے دونوں سینیٹرز کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے، اب یہ بل منظوری کیلئے سینٹ اور ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائیگا۔ اس بل کے قانون بننے کے بعد امریکی صدر سال میں ایک بار ڈرون حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونیوالے کی تعداد پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ رپورٹ میں شہری ہلاکتوں کی تعداد بھی بتائی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...