یابابا فرید الدینؒ!

بے مثل تری صورت ، یا بابا فریدالدیںؒ!
در تیرا درِ جنت ، یا بابا فریدالدیںؒ!
یہ دبدبہ ، یہ حشمت ، یا بابا فریدالدیںؒ!
اک چشمِ عنایت سے ہوں دور الم سارے
کٹ جائے شبِ فرقت ، یا بابا فریدالدیںؒ!
سب لطف نبی کا ہے ، فیضانِ صحابہؓ ہے
اس درجہ تری شہرت ، یا بابا فریدالدیںؒ!
رحمت کی تجلی کا مظہر ہے ترا پیکر
ہے جس پہ فدا خلقت ، یا بابا فریدالدیںؒ!
تم چاہو تو کھل جائیں آنکھیں مرے وجداں کی
رتبہ تیرا عبدیت ، یا بابا فریدالدیںؒ!
بے ساختہ آتا ہے جب نام ترا لب پر
ٹلتی ہے معاً آفت ، یا بابا فریدالدیںؒ!
ہے رنگِ نبی اس میں ، ہے رنگِ علیؓ اس میں
جو تجھ کو ملی رنگت ، یا بابا فریدالدیںؒ!
اللہ کرے پائیں ہم تیرے توسل سے
دارین میں عافیّت ، یا بابا فریدالدیںؒ!
تم بانٹتے ہو شاہی ، شاہد ہیں نظر والے
حاصل ہے تمہیں قدرت ، یا بابا فریدالدیںؒ!
نازاں ہے معین© اپنی اس خوبی¿ قسمت پر
ہے خوب تری نسبت ، یا بابا فریدالدیںؒ!
 پیر سید غلام معین الحق گیلانی گولڑہ شریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...