مشاہد اللہ نے اپوزیشن کو دیہاتی عورت کہہ کر توہین کی‘ معافی مانگیں: ماجدہ زیدی

Nov 10, 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی رہنماؤں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر مشاہد اللہ نے ’’اپوزیشن کو گائوں کی عورت‘‘کہہ کر دیہات کی باوقار اور حفاکش خواتین کی توہین کی وہ الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں ۔جنرل سیکرٹری و سابق رکن صوبائی اسمبلی ماجدہ زیدی نے کہا کہ ن لیگ کے لیڈر خواتین کے متعلق دقیانوسی خیالات رکھتے ہیں ، ہم نے گزشتہ اسمبلی میں 5 سال انہیں بھگتا سابق رکن صوبائی اسمبلی صدر شعبہ خواتین لاہور آمنہ الفت سینئر راہنما ستارہ فیاض اور سابق رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ طارق نے بھی سنیٹر مشاہد اللہ کے ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاکہ شہر اور دیہات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)متعصب رویہ رکھتی ہے ۔

مزیدخبریں