بجلی کے شعبے میں رواں برس 250 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی: اسحاق ڈار

اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ گردشی قرضوں کی ادائیگی کے بعد اب تک 80ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ رواں سال بجلی کے شعبے میں 250 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے رہائشی منصوبے کی منظوری دے دی ہے شفافیت یقینی بنائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں تعلیمی وظائف کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ تک بجلی صارفین کے بلوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ گھریلو صارفین کے لئے 200 سے 300 یونٹ پر 2 روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے، ڈسکو اور جینکو کی نجکاری کا عمل جاری ہے۔ وزیراعظم نے نجکاری کمیشن بورڈ کی منظوری دے دی ہے اور نجکاری کا عمل تیزی سے شفافیت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سماجی تحفظ کے لئے انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کیے گئے وعدے پورے ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس آمدنی ہدف کے قریب ترین ہے سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور منصوبہ کی تعمیر کا آغاز اگلے دو ماہ میں ہو جائے گا۔ داسو پن بجلی منصوبے سے چار ہزار 500 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...