لندن (ثناء نیوز) اسرائیلی امدادی تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان، سوڈان، عراق اور انڈونیشیا کے بعد اب شام میں بھی اس کے رضاکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ تنظیم نے کہا کہ کارکنوں کا ایک گروپ اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر زخمی شامی باشندوں کو طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔ یہ اسرائیلی تنظیم پاکستان، سوڈان، عراق اور انڈونیشیا میں بھی خفیہ طور پر امدادی کارروائیاں کرتی رہی ہے۔ اسرائیلی کارکن شام اور اسرائیل کے مابین دشمنی کی وجہ سے اپنا کام انتہائی خفیہ طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شامی سرحد کے قریب مہاجرین کے کیمپوں تک پہنچنے کے لئے انہیں اپنا حلیہ بھی تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ ایک خاتون گیلا (فرضی نام) کا جرمن نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی تنظیم اسرائیلی تنظیم کی حکومت کے انخلا کو پر کرنے کی کوشش نہیں کر رہی۔ ہم ان تنظیموں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جن کی اسرائیل کی طرف سے کوئی سرکاری سطح پر مدد نہیں کی جاتی۔
پاکستان عراق کے بعد شام میں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں: اسرائیلی تنظیم
Nov 10, 2013