لندن (سپورٹس ڈیسک) اعصام الحق قریشی اور جین جولین راجر کی جوڑی اے ٹی پی ورلڈ ٹورز فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ میں ایک اور میچ ہار گئی۔ پاکستانی سٹار اور ہالینڈ کے سٹار پر مشتمل جوڑی کو آئی ڈاجگ اور ایم میلو کی جوڑی نے شکست سے دوچار کیا۔ میچ میں دونوں جوڑیوں نے سخت مقابلہ کیا تاہم اعصام الحق کی جوڑی فائنل سیٹ میں ناکام رہی۔ حریف جوڑی نے سات پانچ‘ تین چھ اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کی۔سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے گروپ پی کے میچ میں ارجنٹائن کے جوان ڈیل پوٹرو کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سپین کے رافیل نڈال نے ٹومی برڈچ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ نڈال کی کامیابی کا سکور چھ چار، ایک چھ اور چھ تین رہا۔ راجر فیڈرر نے ڈیل پوٹرو کو چار چھ، سات دو، سات پانچ سے ہرایا۔