کھیل میں سیاست کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے : رانا مشہود

کھیل میں سیاست کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے : رانا مشہود

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل و تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کھیلوں کے فروغ میں سیاسی و سماجی تنظیموں سے تعاون کرے گی تاہم کھیل میں سیاست کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے۔ پنجاب سٹیڈیم میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کے ہمراہ کبڈی ورلڈکپ کی تیاری کیلئے جاری مردوخواتین ٹیموں کے تربیتی کیمپ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں سپورٹس کلچر کو فروغ دینے کا سہرا میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے سر ہے بعد میں آنے والے اب ان کی تقلید ہی کریں گے۔ پنجاب حکومت نے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کےلئے ایسے میگا ایونٹس کے انعقاد کا پروگرام تشکیل دیا ہے جس میں باقی تمام ایونٹس دب کر رہ جائیں گے۔ یوتھ فیسٹیول کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے لانے کا موقع ملا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...