لندن (بی بی سی رپورٹ) 2014ءکے سرمائی اولمپکس کی مشعل کو لیکر دو روسی خلابازوں نے خلا میں تاریخی چہل قدمی کی۔ روسی خلاباز اولگ کوتوو اور سرگئی ریزنسکی نے مشعل کو روشن کئے بغیر بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے باہر چہل قدمی کی۔ دونوں خلابازوں کا کہنا ہے کہ مشعل خلا میں تقریباً چھ گھنٹے تک رہے گی۔ روس کے شہر سوچی میں 7 فروری 2014ءکو اولمپک مقابلوں کے شروع ہونے سے پہلے اولمپک مشعل 123 دن کے سفر کے دوران 65 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔