کون بنے ایشین ہاکی چیمپئن ؟پاکستان ‘جاپان آج مد مقابل

کون بنے ایشین ہاکی چیمپئن ؟پاکستان ‘جاپان آج مد مقابل

Nov 10, 2013

لاہور(کامرس رپورٹر)تیسری ایشین مینز ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم میزبان جاپان کے مدمقابل ہو گی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ ٹاپ دو ٹیموں پاکستان اور جاپان نے عمدہ کارکردگی کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔ گرین شرٹس کی اب تک کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور اس نے چار میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، گرین شرٹس نے عمان، چین، ملائیشیا اور بھارت کو زیر کیا تھا جبکہ جاپان کے خلاف میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔ دوسری جانب جاپانی ٹیم نے تین میچ جیتے اور ایک ڈرا کھیل کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ برابر رہا تھا۔ کانسی کے تمغے کیلئے ملائیشیا کا مقابلہ چین سے ہو گا جبکہ اسی روز پانچویں پوزیشن کے میچ میں بھارت کا مقابلہ عمان سے ہو گا۔

مزیدخبریں