وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کے لئے بنائے گئے ایک ہوا بھرے جانے والے نئے انکیوبیٹر کو اس سال کے ’جیمز ڈائسن‘ انعام کا بین الاقوامی فاتح قرار دیا گیا ہے۔’مام‘ یا ’ماں‘ نامی یہ انکیوبیٹر عام انکیوبیٹروں سے کافی سستا ہے۔ایک برطانوی یونیورسٹی کے گریجویٹ جیمز رابرٹس اس منصوبے کے بانی ہیں۔ ان کا کہنا ہے وہ امید کرتے ہیں کہ ایک دن یہ انکیوبیٹر ترقی پذیر ممالک میں استعمال کیا جائے گا۔ایک ماہر کا کہنا ہے کہ یہ انکیوبیٹر ایک اچھے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔جیمز کا کہنا تھا کہ انھوں نے ’مام‘ پر کام ٹی وی پر ایک دستاویزی فلم دیکھنے کے بعدشروع کیا۔انھوں نے کہا ’میںایک پروگرام دیکھ رہا تھا جو شام کے پناہ گزینوں کے بارے میں تھا۔ اس میں بتایا جا رہا تھا کے ملک میں جاری جنگ کی کشیدگی کی وجہ سے کتنے بچے وقت سے پہلے پیدا ہونے کے بعد مر رہے تھے کیونکہ وہاں پر انکیوبیٹرز کی کمی تھی۔ میں نے سوچا کہ اس کا کوئی نہ کوئی حل تو ہونا چاہیے۔جیمز نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ انعام میں ملنے والی تیس ہزار پاو¿نڈ کی رقم وہ اپنی ایجاد پر مزید کام کرنے میں خرچ کریں گے اور یہ انکیوبیٹر 2017 تک مارکٹ میں آجائے گا۔جیمز کے انکیوبیٹر کے اندر ایک پلاسٹک کی شیٹ لگی ہوئی ہے جس کے اندر ایک کنٹرول پینل لگا ہوا ہے جسے ہوا بھرنے سے بڑا کیا جاتا ہے اور پھر اسے گرم کیا جاتا ہے۔ اس شیٹ کو پورے یونٹ کے اندر پھیلایا جاتا ہے تا کہ یہ بچے کو گرم رکھ سکے۔جیمز نے کہا کہ جب اس انکیوبیٹر کو کھولا جاتا ہے تو یہ بچے کے اوپر گرتا نہیں بلکہ کھڑا رہتا ہے۔’مام‘ کے اندر لگے ہوئے الیکٹرانک اجزاءکم سے کم بجلی استعمال کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں اور یہ انکیوبیٹر ایک گاڑی کی بیٹری سے 25 گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔بچے کو انکیوبیٹر سے باہر نکالنے کے بعد انکیوبیٹر میں سے ہوا نکال کے، اسے تہہ کر کے رکھا جا سکتا ہے اور یوں اسے آسانی کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجایا جا سکتا ہے۔جیمز نے کہا کہ موجودہ نمونے کو بنانے میں تقریباً 250 پاو¿نڈ لگتے ہیں اور یہ اس کی کارکردگی ویسی ہے جیسی ایک 30 ہزار پاو¿نڈ کے انکیوبیٹر کی ہوتی ہے۔برطانیہ میں بچوں کی نگہداشت کے مشہور ماہرین نے جیمز کے ڈیزائن کی تعریف کی۔نیو کاسل کے رائل وکٹوریہ انفرمری سے منسلک بچوں کے ڈاکٹر مارٹن وارڈ پلیٹ نے کہا کہ ’جہاں وسائل کم ہوتے ہیں، وہاں وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچے زیادہ تر سردی کی وجہ سے مرتے ہیں۔ صرف ایک درست اور مستحکم ماحول کے ہونے سے بھی بہت زیادہ فرق پڑتا ہے۔