جھرلو برانڈ جمہوریت آمریت سے بدتر ہے : نبیلہ طارق

Nov 10, 2014

لاہور( پ ر ) ڈاکٹر نبیلہ طارق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھرلو برانڈ جمہوریت آمریت سے بدتر ہے ، جہاں عوام شریک اقتدار نہیں وہاں جمہوریت نہیں ۔ پاکستان ’’ شریف برادران شو ‘‘ کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا اس بار بھی دورہ چین میں اپنے وزیر اعلیٰ بھائی کو ساتھ لے جانا سیاسی تعصب کا آئینہ دار ہے ، اس طرح دوسرے صوبوں میں بدگمانیاں اور محرومیاں پیدا ہوتی ہیں ۔ حکمرانوں نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اپنے وظیفہ خوروں کو قومی اداروں کی بدنامی پر لگا دیا ۔

مزیدخبریں