لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ایم اوز یوز سے الماریاں بھرنے پر شہبازشریف کا نام گینز ب آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہئے جس طرح نندی پور پاور پراجیکٹ سے حکمرانوںکا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہ یباقی بھی ایک دن ضرور منظر عام پر آئینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ان منصوبوں پر ہاتھ ڈالتی ہے جس میں انہیں آدھا حصہ ملتا ہے۔ اربوں کی خورد برد کرکے مکمل ہونے والے نندی پور پراجیکٹ کی کامیابی کا بڑا ڈھنڈورا پیٹا گیا لیکن اس منصوبے نے ہی حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف مختلف ممالک سے ایم اوز کرکے ایوان وزیراعلیٰ اور اپنے گھر کی ساری الماریاں بھر رہے ہیں اور اس وجہ سے ان کا نام گینز ب آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہئے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں میں نقب لگانے اور پھوٹ ڈالوانے کیلئے کوشاں مسلم لیگ ن کی اپنی جماعت اس کا شکار ہو چکی ہے۔
’’ایم اوز یوز سے الماریاں بھرنے پر شہبازشریف کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ہونا چاہئے ‘‘
Nov 10, 2014