بھارتی کابینہ میں توسیع، مودی کے مخالفوں کو پاکستان جانے کا مشورہ دینے والے گریراج سنگھ سمیت 21 وزراءشامل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں توسیع کے پہلے مرحلے میں 21نئے وزراءکو شامل کیا ہے ان میں گوا کے سابق وزیراعلیٰ منوہر پریرکر کو وزیر دفاع بنایا جا رہا ہے، دیگر وزراءمیں مختار عباس نقوی، مودی کے مخالفوں کو پاکستان جانے کا مشورہ دینے والے بی جے پی رہنما گریراج سنگھ، فلمی گلوکار بابل سپریو اور ہریانہ کے جٹ رہنما ویرندر سنگھ بھی شامل ہیں۔ کابینہ میں شیوسینا کا کوئی وزیر نہیں لیا گیا جس پر راشٹریہ پتی بھون میں ہونیوالی تقریب حلف برداری کا اس انتہا پسند ہندو جماعت کے وزراءنے بائیکاٹ کیا۔
بھارتی کابینہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...