بیجنگ/اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں چینی سفارتی نمائندوں نے صدرژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کیلئے پانچ مرتبہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم یہ تمام کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔ چینی سفارتی ذرائع نے پاکستانی پارلیمانی اور صحافیوں کے وفد کو بتایا کہ چینی سفارتکاروں نے شیخ رشید اور (ق) لیگ کے رہنماﺅں سے بھی رابطے کئے تھے سب نے تعاون کا یقین دلایا تھا لیکن عملی طورپر ایسا نہ ہوسکا۔ حالات اس وقت زیادہ تشویشناک ہوگئے جب احتجاجی کارکن ریڈ زون میں داخل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بالکل اسی دن ہوا جب چینی صدر کے دورے کیلئے ایڈوانس ٹیم اسلام آباد پہنچی، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے چینی وفد ایئر پورٹ سے سفارتخانے نہ آسکا۔ بعد میں وزیراعظم کے حکم پر وفد کو ایئرپورٹ سے لانے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کیا۔ دورے کیلئے چینی سفارتخانے نے کئی ہفتوں سے تیاری شروع کی تھی، دن رات ان معاہدوں پرکام ہورہاتھا جس پر دورے کے دوران دستخط ہونے تھے۔ چینی صدر کااب دورہ طے شدہ متفقہ تاریخوں پر ہوگا۔
چینی سفارتکار/ درخواست
ژی جن پنگ کے دورہ کیلئے چینی سفارتکاروں نے پانچ بار پی ٹی آئی سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی: ذرائع
Nov 10, 2014