نوازشریف، عمران، بلاول رہائش 10مرلے کے گھروں میں رکھیں، بڑی رہائشگاہیں عوام کیلئے وقف کردیں: تہمینہ درانی

Nov 10, 2014

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے وزیراعظم نوازشریف، عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سینکڑوں کنال پر مشتمل رہائشگاہیں عوامی خدمت کیلئے وقف کرکے 10 مرلے کے گھروں میں رہائش اختیار کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تینوں رہنما اپنے لائف سٹائل کو نیچے لائیں۔ رائیونڈ کو کالج، ماڈل ٹاﺅن رہائش میں لائبریری، بنی گالہ کے 300کنال میں کچھ اور بلاول ہاﺅس کو بھی عوامی فلاح کے منصوبے کیلئے استعمال کریں۔
تہمینہ درانی

مزیدخبریں