سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری تک موخر

Nov 10, 2014

اسلام آباد (آن لائن)حکومت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا معاملہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تک موخر رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ نیا سیکرٹری چیف الیکشن کمشنر کے مشورہ سے ہی لگایا جائیگا اس حوالے سے حکومت نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو اعتماد میں لے لیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن نے سیکرٹری الیکشن کمشن کی تعیناتی چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے حکومت نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو اعتماد میں لے لیا ہے۔
تعیناتی/موخر

مزیدخبریں