لندن (اے پی اے) لندن پولیس نے ملکہ برطانیہ کے قتل کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 4مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لندن پولیس نے ملکہ برطانیہ اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون دونوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کر دیا تھا۔ گرفتار افراد رائل البرٹ ہال میں برطانوی فوج کی یادگاری تقریب کے دوران ملکہ برطانیہ پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں قتل کرنا چاہتے تھے۔
ملکہ برطانیہ قتل