تبدیلی کیلئے جمہوریت کا استحکام بہت ضروری ہے: جاوید ہاشمی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ تبدیلی ایسے نہیں آجاتی اس کیلئے جمہوریت کا استحکام ضروری ہے۔
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ہمشیرہ کی طبیعت دریافت کرنے کیلئے آنیوالے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ  انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے اور سیاسی جماعتوں کو مضبوط کیا جائے۔ مزید برآں مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنی چھوٹی ہمشیرہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اپنا دورہ چین م¶خر کر دیا اور نشتر ہسپتال ملتان میں زیرعلاج ہمشیرہ کی عیادت کیلئے نشتر ہسپتال موجود رہے۔
جاوید ہاشمی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...