موجودہ سیاست میں پیپلز پارٹی غلط کارڈ کھیل رہی ہے: شیخ رشید

Nov 10, 2014

 اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غلط کارڈ کھیل رہی ہے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لیے عمران خان کا ساتھ دے رہا ہوں، حکومت نے بونس پر پہلے ہی زیادہ دن گزار لئے ہیں۔
 ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ گو نواز گو قومی نعرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور عمران خان میں اتحاد بنتا ہوا دیکھ سکتا ہوں کیونکہ اصل معرکہ پنجاب میں لڑا جانا ہے جہاں پیپلز پارٹی تقریباً ختم ہوچکی ہے جس کے باعث پیپلز پارٹی تحریک انصاف کیلئے نواز لیگ کی نسبت سیاسی طور پر کم ضرور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں میں عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے شامل ہوا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا مشورہ میں نے نہیں دیا تھا ۔
شیخ رشید

مزیدخبریں