سوئی گیس ہاکی ٹیم کیلئے ٹرائلز 150 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ ہاکی ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لئے ایک روزہ ٹرائلز کا انعقاد لاہور میں ہوا۔ جوہر ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ان ٹرائلز میں 150 سے زائد نوجوان کھلاڑیوں نے ملک بھر سے حصہ لیا۔ سیکرٹری سپورٹس ایس این جی پی ایل اشرف ندیم‘ عمران صفدر ورک‘ رانا محمد علی سمیت آفیشلز نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اشرف ندیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ نوکری کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جلد ہماری ٹیم کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بھی الحاق ہو جائے گا جس کے لئے صدر اختر رسول کو درخواست دے رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً ایک سال قبل سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی ہاکی ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس میں مزید نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور کھلاڑیوں کا پول بڑھانے کے لئے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ منتخب کھلاڑیوں کو نوکری دی جائے گی۔ اس موقع پر عمران صفدر ورک کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ کھلاڑیوں کو بہترین تربیت فراہم کرنے کے لئے اچھے کوچز فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ بعد ازاں سوئی گیس کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں گرین ٹیم نے وائٹ کو تین صفر سے مات دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے حسن انور، غلام عباس اور غضنفر نے ایک ایک گول سکور کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...