ابوظہبی ٹیسٹ کےدوسرےروز پاکستان نے اپنی اننگزدوسوانہتررنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی توپراعتمادانداز میں بیٹنگ کرنے والے احمدشہزادایک سوچھہتررنز بنا کر کورے اینڈرسن کےخطرناک باؤنسرکانشانہ بنے، اور توازن برقرار نہ رکھ سکے،بیٹ انکےہاتھ سے چھوٹا اوروکٹوں سے ٹکراگیا،جس پر انہیں ہٹ وکٹ آؤٹ قرار دیاگیا۔ اظہرعلی ستاسی رنز بناکرٹم سوتھی کی گیند پر کلین بولڈہوگئے، احمدشہزاداور اظہر علی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ایک سوانہتر رنز بنائے۔اسکےبعدیونس خان اور کپتان مصباح نے خوب رنگ جمایااور سینچریاں سکور کیں، مصباح نے مسلسل تیسری اور کیرئیر کی آٹھویں سینچری بنائی۔ جبکہ سپرفارم میں موجود یونس خان نےکیرئیر کی اٹھائیس ویں سینچری سکور کی۔یونس خان ایک سو اور مصباح الحق ایک سو دو رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی بلےبازوں کی شاندار کارکردگی کاسلسلہ جاری ہے، پاکستان نےپہلی اننگز پانچ سوچھیاسٹھ رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔
Nov 10, 2014 | 18:07