پاکستانی بیٹنگ لائن نے کیویز باؤلنگ کیخلاف خوب کلک کیا اور ہرکھلاڑی نے رنز کےانبار لگا دئیے۔ محمدحفیظ چھیانوے رنز بنا کرآؤٹ ہوئے،
احمدشہزاد ایک سوچھہتر رنز بناکر ہٹ وکٹ ہوئے۔ جبکہ اظہر علی نے ستاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔یونس خان کےبلےنے ایک بار پھر رنز اگلے اور کیرئیر کی اٹھائیسویں سینچری داغ دی۔ کپتان مصباح الحق بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے، انہوں نے بھی سینچریوں کی ہیٹرک مکمل کی وہ ایک سو دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے ساتھ ہی پاکستان نے کسی بھی ٹیم میں پہلے پانچ کھلاڑیوں کی جانب سے اسی سے زائد رنز کا منفرد ریکارڈ بھی بناڈالا۔
ابوظہبی ٹیسٹ میں ان فارم پاکستانی بلےبازوں نے جہاں کیویز باؤلرز کی جم کرپٹائی کی وہیں ایک نیا ریکارڈ بھی بناڈالا۔
Nov 10, 2014 | 18:15