لاہور بار ایسوسی ایشن میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئےسراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا انتخابی دھندلیوں کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ مثبت پیش رفت ہے، عمران خان کی طرف سے ایجنسیوں کو شامل کرنے کے مطالبے پر ان سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ حکومتاور سیاسی فریقین باہمی افہام و تفہیم سے سیاسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچائیں،،،، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگے نے آئین کو دفن کرکے ملک کے اندر خون کی ہولی کھیلنے، لاشیں گرانے، مجاور اور سوداگر بننے کی خوف ناک سازش کو ناکام بنا دیا، کچھ لوگ یہاں شام اور ایران جیسی صورت حال پیدا کرنے چاہتے تھے، لیکن ہم عمران خان اور طاہرالقادری سے بات چیت کے ذریعے فریقین کو مذاکرات کی میز پر بیٹھا کرخطرناک سیاسی بحران پر قابو پالیاان کا کہنا تھا کہ قصور میں مسحی جوڑے کو زندہ جلانے کے ظالمانہ و جابرانہ واقعہ سے اسلام اور پاکستان کی بدنامی ہوئی اور مغرب کو پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کرنے کا موقع مل گیا گے۔