کوٹ رادھاکشن سانحہ پر تنظیم اتحاد امت کے زیراہتمام لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئیعلماء کرام کا کہنا تھا کہ دفعہ دوسوپچانوے سی کو ختم کرنے کی سازش ناکام بنادیں گے

Nov 10, 2014 | 18:34

لاہور میں تنظیم اتحاد امت کے زیراہتمام  منعقدہ آل پارٹیزکانفرنس  میں مختلف مسلک سے تعلق رکھنے والے علما کرام نے شرکت کی اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیرسید منورعلی شاہ اورحاجی حنیف طیب کا کہنا تھا کہ مسیحی جوڑے کوجلانے کی  بھرپورمذمت کرتے ہیں  ایسا  کرنے والوں نے  اسلام اور پاکستان کا امیج عالمی سطح پرخراب کیاانہوں نے کہا کہ ملک کی این جی اوز بھی اس سانحہ کی آڑ میں عالمی سطح پرملک کوبدنام کررہی ہیں ایسے واقعات کا حوالہ دیکر کچھ عناصر دفعہ دوسوپچانوے سی کے قانون کوختم کرنے کی سازش کررہے ہیںاس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ کوٹ رادھا کشن واقعہ میں جن بے گناہ افراد کوگرفتارکیا گیا ہے انہیں رہا کیا جائے جبکہ حقیقی ملزمان کوسخت سزا دی جائے

مزیدخبریں