ڈاکٹر علامہ محمد اقبال مفکر مشرق

9؍نومبرمفکر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم ولادت ہے۔ مرحوم نے اپنی خداداد صلاحیتوں، علم او رجدوجہد سے نہ صرف مسلمانان ہندو پاک کو اللہ تعالیٰ کے فرمان اور جناب رسول خداؐ کا امتی ہونے کی حیثیت سے ان کے احکامات پر عمل کرنے کی تلقین کرتے رہے اسی لیے انہوں نے فرمایا۔
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری
وہ اپنے نوجوانوں کو بھی علم اور نیک کام کی جدوجہد کے لیے اپنے کلام ے مجاہدانہ جذبہ پیدا کرتے رہے اس لیے انہوں نے فرمایا:۔
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
مرحوم ایک اعلیٰ عالم اور شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم عاشق رسولؐ تھے اسلام اور جنا ب رسول پاکؐ کے عاشق تھے اس کا اظہار اپنے کلام میں اجاگر کرتے رہے اور فرمایا:۔
قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
کی محمدؐ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
دہر میں اسم محمدؐ سے اجالا کر دے
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
مرحوم نے تمام عمر مسلمانوں کو نوآباداتی نظام اور حکومت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے بانی پاکستان کے ساتھ مل کر آزادی اور قیام پاکستان کے لیے جدوجہد فرمائی۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو اپنے اثر و رسوخ اور اعلیٰ شخصیت سے مائل کیا کہ وہ برطانیہ سے واپس آ کر مسلم لیگ کی قیادت سنبھالیں اور مسلمانان ہندو پاک کی مسلم لیگ کے جھنڈے تلے آزادی کی جدوجہد اور پاکستان کے قیام کو کامیاب فرمائیں۔ مرحوم آزادی کے حصول کے بعد ایسا نظام مملکت کا قیام چاہتے تھے جہاں غریب عوام، محنت کشوں اور دانشوروں کو ان کی محنت کا احترام محنت کا احترام حاصل ہو۔
سماج میں اسلامی مساوات و سماجی انصاف قائم ہو اور محنت کشوں کو ان کی قومی خدمات پر احترام محنت حاصل ہو۔ ایک خود کفیل معاشی نظام سے سماج عوام کے اقتصادی و سماجی حقوق کا تحفظ ہو، اس کے لیے محروم طبقہ کو مسلسل جدوجہد سے اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے علم بلند کرتے رہے اور انہوں نے اپنے انقلابی کلام میں فرمایا۔
اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
کاخ امراء کے درودیوار ہلا دو
جس کھیت سے دہقان کو میسر نہ ہو روزی
اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو
اللہ تعالیٰ ہمیں پاکستان کی اپنی مدد آپ و متحد ہو کر اسے غربت، جہالت، بیرروزگاری، بے انصافی سے پاک فلاحی جمہوری اسلامی مملکت کے قیام کے نیک مقام کی تکمیل میں کامیاب فرمائے اور ہمارے ملک کو غیروں کی اقتصادی غلامی اور دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرتا رہے اور ہمیں رنگ ، نسل، مذہبی، فرقہ بندی سے بلند ہو کر بطور ایک قوم مضبوط کرنے میں کامیاب فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...