40 ارب کے نئے ٹیکس گاڑی، اے سی فریج پر لگیں گے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے آئی ایم ایف کی شرائط پر حکومت 40 ارب روپے کے نئے ٹیکس امیروں سے لے گی۔ نئے ٹیکس گاڑی، اے سی، فریج پر لگائے جائیں گے۔ ایکسپورٹ اور سرمایہ کاری نہ بڑھنے کے سوال پر انہوں نے کہا ہمیں وقت دیں، ابھی تو 2 سال 3 ماہ گزرے ہیں۔ میرے مطابق ڈالر کو سستا ہونا چاہئے۔ آئی این پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کبھی جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، علاقے میں مکمل امن و امان تک کراچی آپریشن جاری رہیگا، عام آدمی پر نئے ٹیکس نہیں لگائیں گے۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی وجہ پیسے کا حصول نہیں تھا، پچھلے قرضے اتار رہے ہیں‘ڈیزل پر 44 فیصد ٹیکس لے رہے ہیں، ایم کیو ایم کی کوئی پیشگی شرط نہیں مانی گئی۔
اسحاق ڈار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...