انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پارک کے قیام کیلئے پنجاب حکومت اور دو چینی کمپنیوں میں معاہدہ

لاہور (خبر نگار) پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پارک کے قیام کے لئے پنجاب حکومت اوردو چینی کمپنیوں کے مابین معاہدہ ارفع آئی ٹی ٹاور میں طے پایا۔ معاہدے پر ہانگ ژو ایسٹ ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ کمپنی ِ، رُبا سیز گروپ اورپنجاب آئی ٹی بورڈ کے سربراہوں نے دستخط کیے۔ پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں نظر انداز کی جانے والی آئی ٹی کی صنعت کو کافی فروغ ملے گا۔ اس موقع پرڈی جی آئی ٹی فیصل یوسف اور ڈائریکٹر فصیح مہتہ نے وفد کو پی آئی ٹی بی کے اہم منصوبوں پر بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...