مسلم لیگ (ن) سمیت مختلف جماعتوں کے 39 ارکان غیرحاضر رہے‘ امین فہیم‘ ماروی میمن جمالی‘ شازیہ مری‘ کیپٹن (ر) صفدر شامل

Nov 10, 2015

اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے 39 ارکان غیرحاضر رہے اور اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ سپیکر کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کرنیوالوں میں بعض ارکان بیماری کی وجہ سے رخصت پر تھے جبکہ ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے کئی ارکان ووٹ کاسٹ نہ کر سکے۔ ان 39 ارکان میں ان ارکان کی بھی بڑی تعداد شامل تھی جو ملک میں موجود ہونے کے باوجود سپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن میں اپنی شرکت یقینی بنانے میں ناکام رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر کے الیکشن کے موقع پر جو ارکان غیرحاضر تھے‘ ان میں امین فہیم‘ مولانا شیرانی‘ ساجد نواز‘ دیوان عاشق‘ شائستہ پرویز‘ سیما جمالی‘ شگفتہ جمانی‘ ماروی میمن‘ بھون داس‘ روشن دین جونیجو‘ آصف حسنین‘ رحیم مندوخیل‘ مولوی آغا محمد‘ ظفر اللہ جمالی‘ پیر نور محمد جیلانی‘ اسد سکندر‘ رفیق جمالی‘ پیر بخش جونیجو‘ شازیہ مری‘ خالد مقبول صدیقی‘ نوید قمر‘ سردار کمال‘ منور تالپور‘ فقیر شیر محمد‘ ایاز سومرو‘ فریال تالپور‘ میر عامر مگسی‘ پیر صدرالدین شاہ‘ کیپٹن (ر) صفدر اور اقبال مہدی سمیت دیگر ارکان شامل تھے۔

مزیدخبریں