اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سب سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کیا پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر مرضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدار ت شروع ہوا اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم محمد نواز شریف 9بجے ایوان میں داخل ہوئے۔ قائم مقام سپیکر کی جانب سے تفصیلات کے اعلان کے بعد جب پولنگ کے عمل کا آغاز ہوا تو وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پکارا گیا وزیر اعظم نے پولنگ کے عملے سے اپنی بیلٹ پیپر حاصل کر کے سب سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور ایوان سے چلے گئے۔