گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے گوجرانوالہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے حکم پر گجرات کے علاقے جیوانہ میں چھاپہ مار کر پولیس نے اٹلی کشتی حادثہ میں مبینہ طور پر ملوث ایجنٹ زمان گجر کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے اٹلی میں کشتی حادثے میں 10 پاکستانی جاںبحق ہو گئے تھے جن میں گجرات کا رہائشی عبدالمعروف بھی شامل تھا عبدالمعروف کے لواحقین کی درخواست پر ایف آئی اے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ زمان گجر کو گرفتار کر لیا۔ زمان گجر کے روپوش ہونے کی وجہ سے اسے اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا ۔