فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے کرکٹر سعید اجمل کو اندر داخلے سے روک دیا

فیصل آباد+ لاہور (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے کرکٹر سعید اجمل کو یونیورسٹی گیٹ سے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ سعید اجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ اکیڈمی اور گراؤنڈ پر زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک پائی نہیں لگائی ہم نے خود 6کروڑ روپے لگا کر کھنڈر جگہ کو اکیڈمی اور گراؤنڈ سٹیڈیم میں تبدیل کیا لیکن اب زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے 70لاکھ کا سامان گراؤنڈ میں پھینک رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے تین دن میں جگہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ سعید اجمل نے الزام عائد کیا گراؤنڈ میں کھیلنا تو درکنار زرعی یونیورسٹی کے گیٹ سے اندر تک داخل نہیں ہونے دیا گیا اور برا سلوک کیا جار ہا ہے۔دوسری طرف ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی انتظامیہ اور سعید اجمل کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں، رابطے کے فقدان کی وجہ سے تنازع کھڑا ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی سی او نے کہا آج صبح سعید اجمل سے ملکر کر ایم او یو پر دستخط کردیں گے۔ آن لائن کے مطابق اکیڈمی کو ختم کرنے کے واقعہ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سعید اجمل کو فون کرکے ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فیصلہ واپس نہ لیا تو وہ سعید اجمل اور زیر تربیت کرکٹرز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے تاکہ پاکستان کے تیسرے بڑے شہر میں فیصل آباد میں بین الاقوامی سطح پر بننے والی اکیڈمی اپنا کام جاری رکھ سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...