چترال/ سوات (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) حالیہ تباہ کن زلزلے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور‘ مالاکنڈ‘ لوئر دیر‘ سوات‘ چترال‘ شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ جب زلزلوں کے جھٹکے آئے تو ان علاقوں میں بارش ہورہی تھی جس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر مزید بڑھ گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش میں تھا۔ اس کی گہرائی 135 کلومیٹر زیر زمین تھی۔