یمن : اتحادی طیاروں کی بمباری‘ جھڑپیں‘ 17 حوثی باغی ہلاک‘ 30 زخمی

صنعا (نوائے وقت رپورٹ/اے ایف پی) سعودی اتحادی فوج نے یمن کے شہر تعز میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ بمباری اور زمینی جھڑپوں میں 17 حوثی باغی ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں۔ فوج کی طرف سے پیشقدمی کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ یمن کے جنوب میں حوثی باغیوں پر بڑے حملے کی تیاری کے سلسلہ میں حکومتی فوج کا ساتھ دینے کیلئے 400 سوڈانی فوجی عدن پہنچ گئے۔ 500اہلکار پہلے یہاں موجود ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق مارچ سے جاری لڑائی پرتشدد واقعات میں 5 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن