انقرہ (اے پی پی) ترک ساحلی محافظوں نے یونان کے جزیرے ”کوس “جانے کے خواہشمند 82 غیر ملکی تارکین وطن کو آخری لمحات میں ڈوبنے سے بچا لیا۔ ضلع م±ولا میں ساحلی سکیورٹی ٹیموں نے یونان کے جزیرے ”کوس “جانے کے خواہشمند 82 غیر ملکی تارکین وطن کو آخری لمحات میں ڈوبنے سے بچالیا گیا۔بچا لیا۔اطلاع کے مطابق افغان اور میانمار کے باشندوں پر مشتمل تارکین وطن کو تین مختلف کشتیوں کے ساتھ وقفے وقفے سے کھلے سمندر میں جاتے دیکھنے کے بعد سکیورٹی ٹیموں نے آپریشن کا آغاز کیا۔ یہ کشتیاں بودرم کے کھلے سمندر میں ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا کر الٹنے والی تھیں کہ سکیورٹی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں بچا لیا۔ سکیورٹی فورسزکے مطابق غیر ملکی تارکین وطن کو تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تارکین بچا لیا