متحدہ نے شکایات ازالہ کمیٹی کیلئے فروغ نسیم کی جگہ جسٹس (ر) منیب احمد کا نام تجویز کر دیا

Nov 10, 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کی طرف سے شکایات ازالہ کمیٹی کیلئے فروغ نسیم کی جگہ جسٹس (ر) منیب احمد کا نام تجویز کر دیا گیا۔ جسٹس (ر) منیب احمد نے نام تجویز کرنے کی تصدیق کرتے کہا کہ کمیٹی میں شامل ہوکر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔ جسٹس (ر) منیب احمد سندھ ہائیکورٹ کے جج اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں