ملتان: نہاتے ہوئے ٹیوب ویل کی کچی دیوار منہدم، 2 بچے دب کر جاںبحق

Nov 10, 2015

ملتان (نیٹ نیوز) ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد میں ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے کچی دیوار گرنے سے دو بچے دب کر جاںبحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے نواں شہر میں 9 سالہ ساجد، 10 سالہ اسد اور ناصر ٹیوب ویل میں نہا رہے تھے کہ اس دوران ساجد اور اسد ٹیوب ویل کے ساتھ واقع کچے کنوئیں میں اترے تو مٹی کی دیوار ان پر آ گری۔ ناصر کے شور مچانے پر گائوں کے لوگ جمع ہو گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانا شروع کر دیا اطلاع پر ملتان سے ریسکیو ٹیمیں بھی کرین لے کر پہنچ گئیں پانچ گھنٹے کھدائی کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شجاع آباد میں ٹیوب ویل کی دیوار گرنے سے 2 بچوں کے جاںبحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

مزیدخبریں