تحریک انصاف نے خود کو تنہا کر لیا، ٹانگیں کھینچنے والی سیاست اب نہیں چلے گی: اکرم درانی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بھارت جذبات میںجتنا جلدی اوپر گیا اسی طرح نیچے آئے گا ، مودی حکومت نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام اقلیتوں کے ساتھ ظلم کئے ہیں ، علامہ اقبالؒ ڈے پر چھٹی ختم کرنا ناانصافی ہے ۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ ایاز صادق کی دو سال کی کارکردگی شاندار ہے اور سیاستدان اب میچور ہوچکے ہیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے والی سیاست اب نہیں چلے گی ۔ ایاز صادق نے دو سال میں بہترین طریقے سے اسمبلی چلائی پورے پاکستان کی سیاسی جماعتیں ایاز صادق کے ساتھ ہیں ۔ پی ٹی آئی کے اپنی جماعت کے لوگ اپنی جماعت کے فیصلے سے خوش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ ڈے پر چھٹی ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جذبات سے بہت اوپر آگیا ہے وہاں پر بسنے والی تمام اقلیتوں کے ساتھ ظلم کئے جارہے ہیں مودی ایک انتہا پسند وزیراعظم بن کر سامنے آیا ہے بھارت کے اندر جتنے بڑے لوگ ایوارڈ واپس کررہے ہیں ان کے ساتھ عوام کھڑی ہے ۔مسلم لیگ (ن) نے ایاز صادق سپیکر کے طور پر لانا بہترین فیصلہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے آپ کو خود تنہا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...