ملتان :بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلا ف لیگی کارکنوں کا سرکٹ ہائوس کے باہراحتجاج

ملتان (آئی این پی) ملتان میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی سرکٹ ہاؤس میں آمد سے قبل لیگی کارکن راؤ انیس اور ان کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور بنیرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں لیگی کارکنوں کا حق مارا جارہا ہے۔ راؤ انیس کا کہنا تھا کہ پی پی اور مشرف کا ساتھ دینے والوں کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں۔گورنر پنجاب کی پریس کانفرنس کے اختتام تک لیگی کارکن سرکٹ ہاؤس میں موجود رہے، گورنر پنجاب سے ملاقات کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنادی اور لیگی کارکنوں کو وہیں روک دیا۔ گورنر پنجاب کا ایسا رویہ دیکھ کر لیگی کارکنوں کو مایوسی ہوئی لیگی کارکن راؤ انیس کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعظم نے اسے انصاف نہ دلایا تو وہ اپنی جان دیدے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...