میچ فکسنگ الزامات : سری نواسن آئی سی سی کی صدارت سے برطرف‘ ششانک منوہر نامزد

Nov 10, 2015

لندن+ ممبئی (بی بی سی+ صباح نیوز) میچ فکسنگ الزامات پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے این سری نواسن کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں نامزدگی ختم کر دی اور ان کی جگہ بی سی سی آئی کے نئے صدر ششانک منوہر کو نامزد کیا۔سری نواسن کے علاوہ دوسرے اہم عہدیداروں کو بھی ہٹایا گیا۔ ششانک منوہر لیں گے 2016 تک عہدہ سنبھالیں گے۔ سری نواسن کے داماد گروناتھ میپّن کو بھی عدالت نے سپاٹ فکسنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ دریں اثناءبھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شاشنک منوہر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کا فیصلہ حکومت کرے گی پاک بھارت سیریز کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

مزیدخبریں