لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث برآمدات کے لئے مختص سپنڈلز اور لومز کی بندش کے باعث کاٹن کا استعمال 85لاکھ گانٹھیں ہوگا جو گزشتہ سال استعمال کی جانے والی ایک کروڑ 40لاکھ گانٹھوں کے مقابلے میں 55لاکھ گانٹھیں کم ہو گا۔ پیدا واری لاگٹ بڑھنے کے باعث برآمدات کے لئے مختص زیادہ تر سپنڈلزاور لومز بند ہو چکے ہیں اور باقی ماندہ جوآپریشنل ہیں ان کی صرف ایک شفٹ چل رہی ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سپنڈلز اورلومز کی بندش کے باعث 60 سے 80 ہزار ورکرز بیروزگار ہو جائیں گے۔