وفاقی حکومت نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی روزگار پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ حکمران لیگ کی اعلیٰ قیادت نے طویل مشاورت کے بعد کیا ہے۔”وزیراعظم عوامی روزگار پروگرام“ لوگوں کو روزگار فراہم کے لیے سب سے بڑا پیکیج ہوگا۔جس سے کم و بیش 5 سے 7 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔
عوام کے بڑے مسائل ہیں ان میں بیروزگاری سرفہرست ہے۔ حکومتی سطح پر عوام کو ریلیف کے پروگرام معمول کاحصہ ہیں مگر عموماً یہ ”اپنے لوگوں“ تک محدود رہتے ہیں۔ ضرورت غیر جانبداری اور ایمانداری سے سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کرنے اور پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہے۔ بینظیر انکم سکیم پر انگلی اٹھتی رہی ہے۔ کسان پیکج بلدیاتی انتخابات کے موقع پر لایا گیا۔ بلدیاتی الیکشن کے دو مراحل ابھی باقی ہیں۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ان اضلاع میںجا کر ترقیاتی کاموں کا اعلان اور چیک تقسیم کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے عوامی روزگار پروگرام میں سیاسی مفاد کا شائبہ تک نہیں ہونا چاہیے۔ یہ یکساں طور پر پورے ملک میں شروع کیا جائے۔
وزیر اعظم عوامی روزگار پروگرام، بلامتیاز سب کے لئے ہو
Nov 10, 2015