میانوالی (نامہ نگار) امیدوار فاتحہ خوانی کے بعد جاتے ہوئے اپنی کی بجائے کسی اور کی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جاتا بنا۔ وارڈ نمبر 18 کے جنرل کونسلر کا امیدوار میاں عبدالرحمن محلہ میانہ کے ظفر یوسفی خیل کے گھر اس کے عزیز کی فوتیدگی پر فاتحہ خوانی کیلئے گیا۔واپس جاتے وہ دعوت اسلامی کے رکن کی موٹر سائیکل لیکر چلا گیا۔ غلطی کا پتہ چلنے پر اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔