ڈی جی خان: پولیس حراست سے فرار بنک ڈکیتی کا ملزم مقابلے میں مارا گیا

Nov 10, 2015

ڈی جی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی خان میںپولیس حراست سے فرار بینک ڈکیتی کا ملزم مقابلے میں مارا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم کو اسکے ساتھی پولیس حراست سے چھڑا کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے انکا پیچھا کیا۔ ڈاکوئوں کی تلاش میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوئوں کا مقابلہ ہوا جس میں حراست سے فرار ملزم ہلاک ہو گیا۔

مزیدخبریں