لندن (بی بی سی) برطانوی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے درجہ حرارت میں صنعتی انقلاب سے پہلے کے مقابلے میں ایک ڈگری سیلسیئس سے زیادہ کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔جنوری اور ستمبر کے درمیان جمع کئے جانیوالے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 1850 اور 1900 کے درمیانی برسوں کے مقابلے میں عالمی درجہ حرارت میں پہلے ہی 1.02 ڈگری کا اضافہ ہوچکا ہے۔