کراچی (آن لائن) کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پرمتحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کو14سال قید بامشقت کی سزادیدی۔دھماکہ خیزمواد اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن نسیم کومجموعی طورپر14سال قیدبامشقت کی سزاکاحکم دیا گیا۔