ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور امریکن رومانٹک فلم لوو دی کوپرز کا نیا کلپ جاری کردیا گیا

جیسی نیلسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھومتی ہے جس کی چاروں نسلیں کرسمس کا تہوار منانے کیلئے ایک جگہ جمع ہوتی ہیں ۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایلن آرکن،جان گڈمین،ایڈ ہیلمس،ڈیان کیٹن،جیک لیسی،اینتھونی میکی،اولیویا ولڈ اور جون اسکوئب سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مائیکل لندن اور جیسی نیلسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ مزاح سے بھرپور یہ فلم 13نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن